Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ایئرویز کو 1.92 ارب ڈالرز کا نقصان

کورونا وائرس کی وبا کے قطر ایئرویز پر مکمل اثرات غیر واضح ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
 قطر ایئر ویز کو مارچ 31 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 1.92 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
کورونا وائرس کے بحران نے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو شیدید متاثر کیا ہے۔ 
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کو  قطر کی حکومت کی جانب سے مارچ کے بعد دو ارب ڈالر کا ایڈوانس ملا تھا جنہیں نئے شئیرز میں بدل دیا گیا۔
قطر ایئرویز کا کہنا تھا کہ رواں سال ایئرلائن کے لیے بہت مشکل سالوں میں سے ایک رہا کیونکہ نقصانات گذشتہ سال ہونے والے 1.2 ارب ڈالر سے مزید بڑھے۔
ایئر اٹلی، جس میں قطر ایئرویز کے کچھ سٹیک ہیں، رواں سال فروری میں بند ہوگئی تھی۔
تاہم اس وبا کے قطر ایئرویز پر مکمل اثرات ابھی تک غیر واضح ہیں کیونکہ عالمی سطح پر لاک ڈاؤن مارچ کے بعد بھی جاری رہا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں