Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ:پاکستان سے سیریز کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ اور پاکستان کاپہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی20  اور دو ٹیسٹ میچز کھیلےگی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں تین جنوری سےشروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے موسم گرما کے سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف 27  نومبر کو ایڈن پارک میں ٹی20 میچ سے کرے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے بیان کے مطابق ان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ کی حکومت نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی منظوری دے دی ہے۔
سیریز کی منظوری پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ان  کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیریز ہمارے کیے دو حوالوں سے اہم ہے۔ ’انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے انعقاد سے نیوزی لینڈ کرکٹ کو آمدن حاصل ہوتی ہے جس سے نیوزی لینڈ میں کرکٹ کے کھیل کو فنڈ کرتے ہیں اور دوسری جانب یہ بہت ہی اہم ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں شائقین کا خیال رکھیں۔‘
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: