Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

شہبازشریف کو نیب نے  پیر کو لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر  گرفتار کیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
لاہور کی ایک احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
شہباز شریف کو نیب نے  پیر کو لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا۔
منگل کو نیب کی تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔
نیب نے احتساب عدالت کے جج جواد الحسن سے شہباز شریف کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
پیر کو لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں عدالت کے احاطے سے حراست میں لیا تھا۔
شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے 28 ستمبر تک منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے مقدمے میں ضمانت دے رکھی تھی۔
پیر کو شہباز شریف کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے سامنے مسلم لیگ ن کے صدر کی ضمانت میں توسیع کے لیے دائر درخواست پر دلائل دیے۔
عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جی این سی، گڈ نیچر کمپنی کے ذریعے شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 1.8 ارب روپے منی لانڈرنگ کی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں