Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شادی کا فوٹو شوٹ جس نے ہم سب کو بولڈ کر دیا‘

بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نے ساڑھی اور زیوارت میں بلے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈیا میں تہواروں کا موسم ہے اور سب سے قریب ہندوؤں کا تہوار درگا پوجا ہے جو مغربی بنگال کا اہم ترین دن ہے۔
ایک این جی او 'سٹی آف جوائے' کولکتہ میں یہ بات یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ درگا پوجا کے دوران شہر میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔
انڈین ہیومنیٹیرین اسسٹینٹ (آئی ایچ اے) فاؤنڈیشن نے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس کے ساتھ مفت راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

 

انڈیا میں کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں جبکہ مغربی بنگال کو کووڈ 19 کے علاوہ امفن سمندری طوفان کا بھی سامنا رہا جس نے ساحلی علاقے میں آباد لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا۔
انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں گذشتہ دنوں ایک فوٹو شوٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک نوجوان جوڑے نے ستمبر میں شادی کی اور کووڈ 19 کی وجہ سے ان کی شادی زیادہ دھوم دھام سے نہیں ہو سکی لہذا انھوں نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے ہنی مون فوٹو شوٹ کرایا جسے بہت سے لوگوں نے ’انڈین تہذیب کے منافی‘ قرار دیا۔
انھوں نے رومانوی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں جو کیرالہ کے اددوکی میں چائے کے باغ میں ان کے فوٹو گرافر دوست اکھل کارتیکین نے لیں۔
انھوں نے جب اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالیں تو انھیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ صارفین نے اسے پسند بھی کیا اور یہ کہا کہ ’یہ ان کی پسند اور مرضی ہے کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔‘
جہاں ایک شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں انڈیا کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ایک شادی فوٹو شوٹ کو لوگ بڑی تعداد میں سراہ رہے ہیں۔
بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام نے ساڑھی اور زیوارت میں بلے کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو آئی سی سی یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'لباس بہترین، زیورات بہترین، کرکٹ بیٹ بہترین۔ کرکٹر کی شادی کا فوٹو شوٹ ایسا ہی ہوتا ہے۔'

ای این پی ایس کرک انفونے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شادی کا فوٹو شوٹ جس نے ہم سب کو بولڈ کر دیا ہے۔‘

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کھلاڑی سنجیدہ اسلام نے رنگپور کے فرسٹ کلاس کرکٹر میم مصدق سے شادی کی ہے۔

شیئر: