Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی انتخاب: میمز کا طوفان پاکستان میں

غیر حتمی نتائج کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے پیچھے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
امریکی صدارتی انتخابات نے پوری دنیا کے لوگوں کو کسی نہ کسی صورت متاثر کیا ہے۔ اور دنیا بھر سے لوگ امریکی انتخابات پر کسی نہ کسی طور بات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا  خاص طور پر مزاحیہ چٹکلوں اور میمز کا طوفان ہے جو تھمنے میں نہیں آ رہا۔
ایسے میں پاکستانی صارف بھی سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طریقوں سے دلچسپ تبصرے اور چٹکلے چھوڑ رہے ہیں۔ 
چونکہ پاکستان میں دو بڑی جماعتوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حمایتی سوشل میڈیا پر پوری طرح متحرک ہیں اور وہ اپنے اپنے بیانیے کے مطابق امریکی انتخابات کو مقامی رنگ میں بیان کر رہے ہیں۔
زیادہ تر تبصرے اور میمز مزاحیہ ہیں اس لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس کے حامی زیادہ متحرک ہیں کیونکہ پاکستانی سیاست اور کلچر کے سبھی مشہور جملے اور عمل ان میمز میں پروئے جا رہے ہیں۔ 
صدر ٹرمپ کی تصویر کو فوٹو شاپ کر ایک صارف ان کو پنجابی ڈریس سفید لٹھے کی شلوار قمیض اور ان کے گلے میں پاکستانی کرنسی نوٹوں کا ہار ڈالا ہے یہ میں غالباً اس وقت بنائی گئی جب بعض خبروں میں ٹرمپ کی دوبارہ جیت کے آثار نظر آئے۔ 
ایک اور میم میں پاکستانی آرمی چیف کو صدر ٹرمپ سے ہاتھ ملاتے دکھایا گیا ہے جس کی سرخی کہ رہی ہے ’پاکستان نے امریکہ کو ووٹ گن کر دینے کی آفر کر دی۔‘ ذیلی سرخی میں لکھا ہے ’ہمیں اس کام کا خاصہ تجربہ ہے۔‘
صارف عاشق وزیر نے ایک تصویر شئیر کی جس میں وائٹ ہاوس کے باہر کنٹینر میں صدر ٹرمپ کو کھڑے دکھایا گیا ہے۔ اور کنٹینر پر لکھا ہے ’واشنگٹن دھرنہ‘ اوپر تبصرہ لکھا ہے کہ ’میں جلدی واشنگٹن ڈی سی آ رہا ہوں۔ غالباً یہ تبصرہ بظاہر جو بائیڈن کی جیت نظر آنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
پاکستانی صارفین امریکی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ خاص طور پر امریکی ریاست نواڈا کے نتائج پر چٹکلے چھوڑے جا رہے ہیں۔
بعض صارفین مولانا فضل الرحمان کی فوٹو شاپ تصاویر کے ذریعے بھی اپنے تبصرے شامل کر رہے ہیں، مثلاً ایک میم میں مولانا فضل الرحمان کی تصویر اور صدر ٹرمپ کی تصویر مکس کر کے کیپشن دی گئی ہے۔ ’ہم اس جعلی جمہوریت اور جعلی الیکشن کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔‘

نواڈا میں نتائج کی تاخیر کو ایک صارف اسری نے پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب کے انداز سے تشبیہ دی ہے۔ 
سسپنڈڈ بلا کے ٹویٹر ہینڈل سے پاکستانی صدر عارف علوی کی وہ تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے انہوں نے کراچی بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ البتہ تصویر کے اوپر کیپشن درج ہے کہ ’سارا مشی گن بند ہو گا کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔‘
پاکستانی خاتون صحافی نے ایک قدرے سنجیدہ ٹویٹ میں امریکہ میں ووٹوں کی گنتی جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے دونوں بیانیوں کے تناظر میں لکھا ہے ’پاکستان ووٹ کو عزت دینے میں لگا رہا۔ وہاں امریکہ میں ووٹر اپنے ووٹ کی عزت کو یقینی بنا گئے۔‘

شیئر: