Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انار ٹونر سے چہرے کی جلد کی صفائی

انار ٹونر سے جلد سے داغ، دھبے اور گہرے نشانات مٹائے جا سکتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
خواتین اپنے چہرے کی رنگت اور جلد کے بارے میں اکثر فکر مند رہتی  ہیں اس کےلیے وہ گھر  میں موجود  اشیاء بھی استعمال کرتی ہیں۔چہرے کی رنگت اور حفاظت کےلیے سب سے مفید چیز انار کا پھل ہے۔ اس میں موجود اجزاء آپ کی جلد کو دوبارہ سے تروتازہ اورملائم کردیتا ہے۔
اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے اور اسی طرح بڑھاپے سے لڑنے والے اجزاء بھی ہیں۔ اگر آپ اپنی چہرے کی جلد کے بارے میں پریشان ہیں تو انار کے بارے میں کسی تردد میں مت رہیں۔ ہم ذیل میں اس طریقہ استعمال اور فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔

خوبصورتی کے لیے انار ٹونر کے فوائد:

انار ٹونر سے آپ کی جلد کی کئی مشکلات حل ہوسکتی ہیں جیسے داغ، دھبے، گہرے نشانات وغیرہ۔
 انار ٹونر میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جلد کی بیماریوں کو ختم اور اسے نرم وملائم کردیتے ہیں۔اس کے استعمال سے جلد سے بڑھاپے کے آثار بھی کم ہوجاتے ہیں۔

 

 یہ فطرتی طریقے سے چہرے کی صفائی کے کام آتا ہے، جلد کے ماہرین اس طریقے کو بہترین مانتے ہیں۔
یہ فلاونائڈز اور پنک ایسڈ سے مالا مال  ہوتا ہے۔ انار ٹونر چہرے کی جلد کی گہرائی میں کام کرتا ہے اوراسے  تروتازہ کردیتا ہے۔
اس کے ساتھ چہرے پر موجود داغ وغیرہ بھی مٹادیتا ہے۔ اسے چہرے کی حفاظت کےلیے روزانہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے چہرے  کے جملہ مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

انار ٹونر تیار کرنے کے مراحل:

انار تیار کرنے کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان ہے۔ ایک گلاس  پانی گرم کرلیں اس میں ایک عدد چائے کا چمچ ڈال دیں پھر پانی کو ٹھنڈا ہونے کےلیے رکھ دیں۔ ایک چمچ عرق گلاب کا ملالیں  اس  کے بعد انار کا جوس اس میں شامل کرلیں۔
اسے اب کسی ڈبے میں ڈال لیں آپ کا ٹونر تیار ہے۔ اسے روزانہ چہرے پر ہلکے طریقے سے ملیں۔ اس کے نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔

شیئر: