Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والا روبوٹ تیار

روبوٹ کا چہرہ، سر اور بازو انسان کی طرح بنائے گئے ہیں (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ساتھ ایسی ایجادات بھی سامنے آ رہی ہیں جن کی مدد سے مریضوں کا خیال رکھنے میں سہولت ملتی ہے ایسی ہی ایک ایجاد مصر میں سامنے آئی ہے۔
مصر کے شہر تنتا کے رہائشی نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا ہے جو کورونا کا ٹیسٹ کرے گا، جسم کا درجہ حرارت چیک کرے گا اور ساتھ ہی ان لوگوں کو خبردار بھی کرے گا جنہوں نے ماسک نہ پہنے ہوں، ابھی روبوٹ آزمائشی طور پر کام کر رہا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محمود الکومی نامی شخص نے اس روبوٹ کو تیار کیا ہے اور اس کا نام سیرا 03 رکھا ہے۔
محمود الکومی کہتے ہیں کہ اس سے انفیکشن پھیلنے کے خطرات کم ہوں گے جبکہ وائرس کی ایک شخص سے دوسرے کو منتقلی کا راستہ بھی رکے گا۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد کئی ممالک میں کیسز اور اموات میں اضافہ ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اس روبوٹ کا چہرہ، سر اور بازو انسان کی طرح بنائے گئے ہیں۔
یہ خون کا نمونہ لے سکتا ہے، ایکوکارڈیوگرام کے علاوہ ایکسرے کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ان کے نتائج مریض کو سکرین پر بھی دکھا سکتا ہے۔
محمود الکومی نے بتایا کہ ’میں نے کوشش کی کہ روبوٹ زیادہ سے زیادہ انسان کی طرح ہو تاکہ مریض اس سے خوفزدہ نہ ہو، اس لیے ان کو ایسا بالکل نہیں لگتا کہ کوئی باکس ان کے درمیان چل رہا ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی جانب سے روبوٹ کے بارے میں مثبت طرز عمل سامنے آیا ہے، وہ اس سے ڈرتے نہیں۔.
کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد کئی ممالک میں کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: