Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عراق:آئل ریفائنری پر میزائل حملہ ،جانی نقصان نہیں ہوا  

عراقی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ’السینیہ‘ آئل ریفائنری پر میزائل حملے سے آگ بھڑک اٹھی ۔ریفائنری کو معمولی نقصان ہوا ہے ۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ السینیا آئل ریفائنری کے اندر پٹرول ذخیرہ کرنے والے گودام پر میزائل لگنے کے بعد آگ بھڑک گئی ۔  
عراقی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
 یہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ’بیجی‘ کے قریب واقعہ ہے ۔
 ’آرٹی‘ کے مطابق ابھی یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ آئل ریفائنری پر داغا جانے والا میزائل کس ساخت کا تھا اور اس کا حجم کتنا تھا ۔
عراق نے میزائل حملے کے بعد آئل ریفائنری میں کام بند کرا دیا۔ یہاں روزانہ 30 ہزار بیرل تیل صاف کیا جاتا ہے ۔  
دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو میزائل داغے تھے۔

شیئر: