Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ معطلی کے دوران حرم کے ماربل کی تبدیلی

’کورونا معطلی کے دوران 4002 ماربلوں کی تبدیلی ہوئی ہے۔ کل رقبہ 1849 مربع میٹر تھا‘ (فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرہ معطلی کے دوران حرم مکی کے مختلف حصوں میں ماربل کی تبدیلی کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے تحت منصوبے اور تعمیراتی کمیٹی کے سربراہ انجینئر عمار بن محمد الاحمدی نے کہا ہے کہ ’عمرہ معطلی کے دوران کنگ فہد توسیعی حصے کے علاوہ مسعی اور امام کے مصلے کے ماربل کی تبدیلی کی گئی ہے‘۔
’اس عرصے کے دوران انتظامیہ نے مختلف ٹھیکیداروں کو تعمیراتی کاموں کے لیے 437 اجازت نامے جاری کیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا معطلی کے دوران 4002 ماربل کی تبدیلی ہوئی ہے۔ کل رقبہ 1849مربع میٹر تھا‘۔
’ان میں سے 3302 ماربل کی تبدیلی کنگ فہد توسیعی حصے میں ہوئی ہے جبکہ 700 ماربل مسعی میں بدلے گیے ہیں‘۔
’مسعی کو کام کے لیے 18 زون میں تقسیم کیا گیا جہاں مرحلہ وار ماربل کی تبدیلی ہوئی ہے‘۔
’نئے ماربل انتہائی معیاری ہیں جو سورج کی تپش سے گرم نہیں ہوتے، ان کی تین سینٹی میٹر موٹائی ہے‘۔
’ماربلوں کے درمیان سیلیکون لگایا گیا ہے نیز تبدیلی کے وقت قبلے کا رخ بھی متعین کیا گیا ہے‘۔

شیئر: