Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم کی صنعت مسائل سے باہر آرہی ہے، سعودی آرامکو

آرامکو کے سی ای او امین ناصر کے لیے 2020 کا سالانہ کیویلر ایوارڈ۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے ریاض میں منعقدہ  ایوارڈ تقریب میں کہا ہے کہ  پیٹرولیم کی صنعت کورونا وائرس کے وبائی امراض کے اثرات سےباہر  آرہی ہے جب کہ مسائل ابھی ہمارے پیچھے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امین ناصر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث  اپریل میں جب تیل کی طلب میں کمی آئی تو ہماری صنعت کے لئے  یہ بدترین مہینہ تھا۔ 
اس انڈسٹری میں کبھی بھی اتنے   بڑے پیمانے پر تیل کی طلب میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

یہ ایوارڈ آرامکو کے ملازمین کے ساتھ بانٹے میں خوشی محسوس کروں گا۔(فوٹو عرب نیوز)

امین ناصر نے کہا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ  بدترین مسائل نے جو ہمیں گھیر رکھا تھا اب ہم اس وقت سے باہر نکلنے والے ہیں۔
کیمسٹ کلب کیویلر کے 2020 کے سالانہ ایوارڈ کا  فاتح قرار پانے کے بعد آرامکو کے سی ای او امین ناصر ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ کیویلر  ایوارڈ  یورپ اور شمالی امریکہ سے باہر پہلی مرتبہ  نمایاں کارنامہ انجام دینے پر کسی عہدیدار کو  پیش کیا گیا ہے۔
پیٹروکیمیکل انڈسٹری میں ذمہ داریوں کو نبھانے کے سلسلے کو تسلیم کرتے ہوئے 3 دسمبر کو ایک ورچوئل پروگرام میں یہ ایوارڈ  امین ناصر کو پیش کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے تمام چیلنجوں کے باوجود آرمکو میں ہمارا کام جاری ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

ورچوئل پروگرام میں آرمکو کی حکمت عملی ، نقطہ نظر اورتیل  صنعت کے اہم رجحانات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔
یہ سالانہ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے سی ای او  امین ناصر نے سعودی آرامکو کے ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں  یہ ایوارڈ  آرامکو کے ملازمین کے ساتھ بانٹے میں خوشی محسوس کروں گا۔
انہوں نےکہا کہ مجھے  یہ ایواڈ وصول کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ  اس کے پیچھے سعودی آرمکو کے ہزاروں مرد و خواتین ملازمین  کا عزم اور کام کے ساتھ ان کا جذبہ کار فرما ہے۔
گذشتہ ایک سال جس عزم اور حوصلے کے ساتھ سب نے حالات کا سامنا کیا  یقینا اس ایوارڈ کے  یہ سب حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تمام چیلنجوں کے باوجود آرمکو میں ہمارا کام جاری ہے۔ ہم اپنی طویل المدتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔
ورچوئل تقریب سے قبل ایک بیان میں  آئی سی آئی ایس کیمیکل بزنس پبلی کیشن کے  گلوبل ایڈیٹر جوزف چانگ نے  یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر آرامکو کے سی ای او  امین ناصر کی  ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
سعودی آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے پی اے بی سی کے 69 بلین ڈالر سے دنیا بھر میں میگا پروجیکٹس کی تعمیر اور خام تیل سے لے کر کیمیکل ٹیکنالوجی  کے ساتھ پیٹرو کیمیکلز میں بڑی ترقی کی ہے۔
کسی بھی کمپنی کے لئے آرمکو  کے اس  پروجیکٹ  کی مثال غیر معمولی ہے۔ اس کے عالمی عزائم اور پیٹرو کیمیکلز میں سرمایہ کاری آنے والے برسوں تک اس صنعت میں بہترین حالات پیدا کر دے گی۔
 

شیئر: