Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دبنگ خان‘ کی بہن بھی دبنگ، دبئی کے ہوٹل میں پلیٹیں توڑ ڈالیں

گذشتہ ماہ ارپیتا نے اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی (فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)
بالی وڈ اداکار کے اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما نے دبئی کے ایک ہوٹل میں پلیٹیں توڑی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
لیکن اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے جان لیں کہ انہوں نے یہ پلیٹیں غصے میں نہیں توڑیں بلکہ یہ قدیم یونان کی ایک روایت ہے جس کا مطلب شیطان کو بھگانا ہے اور ہوٹل نے انہیں یہ کرنے کی اجازت دی۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارپتا اپنی دوست کے ساتھ بیٹھی خوشی سے پلیٹیں توڑ رہی ہیں، بعد ازاں کے ساتھ اور خواتین بھی اس کام میں شامل ہو گئیں اور پھر انہوں وہاں ڈانس کیا۔
ارپیتا اکثر سلمان خان اور اپنے دیگر فیملی ممبران کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اس طرح کا مواد وہ کم ہی پوسٹ کرتی ہیں۔
گذشتہ ماہ ارپیتا نے اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی اور انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر ایوش کے بارے میں لکھا کہ ’میرے دوست بننے سے لے کر میرے شوہر بننے تک میں اس سفر سے لطف اندوز ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم چھ برس پہلے شادی کے بندھن میں بندھے۔ شادی کی سالگرہ مبارک۔‘
ان کے شوہر نے بھی جواب میں ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک۔ ہمیں شادی کیے ہوئے چھ برس ہوگئے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ہم ہمیشہ سے ساتھ ہیں۔ آپ جیسا جیون ساتھی ملنا خوش نصیبی ہے۔‘

شیئر: