Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2020 کے دوران لوگوں میں کون کون سی ورزش مقبول رہی؟

وبا کے دوران لوگوں نے یوگا کی ورزش سے بھی فائدہ اٹھایا (فوٹو: اے ایف پی)
سال 2020 فٹس کے شوقین ان افراد کے لیے چیلنجنگ رہا جن کے پاس گھر میں فٹنس کے آلات نہیں تھے تاہم انہوں نے ورچوئل ٹریننگ سیشنز پر توجہ دی اور ورزش کے نئے طریقے اور چیلنجز اپنائے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی کے مطابق 2020 میں پانچ ایسی ورزشیں ہیں جو لوگوں میں بہت مقبول رہیں۔

یوگا

ان مقبول ورزشوں میں ایک ورزش یوگا بھی شامل ہے۔ وبا میں گھر سے کام کرنا سب کا معمول ہے۔ اس دوران لوگوں نے یوگا کو اپنایا۔ لوگ گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھتے ہیں تو ایسی صورت حال میں صحت مند دماغ اور جسم برقرار رکھنے کے لیے تمام عمر کے افراد لیے یوگا ایک اچھا آپشن رہا۔

سٹرینتھ اینڈ کارڈیو

گھر میں محدود جم کے آلات کے ساتھ آن لائن جم کے ٹرینرز نے سٹرینتھ اور کارڈیو کے فٹنس کے شوقین افراد کے لیے کارڈیو کی ورزش تجویز کی ہے۔ کارڈیو جسم کی طاقت کو بڑھاتا ہے اور اس سے وزن بھی کم ہوتا ہے۔
زمبا
زمبا تفریح والی اور پرسکون فٹنس ورزش ہے۔ موجودہ حالات میں یہ زمبا کی ورزش آرام دہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2020 میں اس کی کلاسز میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اندراج کرایا۔

زمبا کی ورزش میں انسان موسیقی سے بھی لطف اندوز ہو سکتا ہے (فوٹو: ویکی پیڈیا)

پائلیٹس

پائلیٹس کی ورزش جسم کی فٹنس کو برقرار رکھتی ہے۔ ورزش کی یہ قسم آلات کے بغیر گھر میں آسانی سے ہو سکتی ہے۔ یہ پٹھوں کے توازن اور بیٹھنے کے صحیح طریقے کے لیے مناسب ہے۔

ہائی انٹنسٹی انٹرول ٹریننگ

اس ورزش کے ذریعے کم عرصے میں وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ یہ بہت سخت اور تھکا دینے والی ورزش ہے تاہم یہ اچھے نتائج دیتی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا نے ورچوئل فٹنس کلاس کے رجحان کو بھی لوگوں کا معمول بنایا۔ یہ بھی ممکن ہوا کہ فٹنس کے شوقین افراد دنیا بھر میں فٹنس ماہرین سے رابطے میں رہے۔

شیئر: