Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا سے 3 اموات، 12 سو سےزائد مزید کیسز

باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال نہایت ضروری ہے- (فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں بدھ کو کورونا کے نئے مصدقہ کیسز کی تعداد 1246 رہی جبکہ 1533 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہوئے۔   
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 کے مجموعی تعداد کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 124 ہو گئی ہے-   

بدھ کو کورونا سے تین افراد کی موت واقع ہوئی- (فوٹو وام)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک امارات میں کووڈ 19 وائرس سے ایک لاکھ 72 ہزار 984 صحتیاب ہو چکے ہیں۔  
کورونا سے 3 افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل  تعداد 645  تک ہوگئی ہے-   
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 45 ہزار 523 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-   
اماراتی وزارت صحت اس حوالے سے پوری طرح مستعد ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا خاص انتظام کیا جائے-

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: