Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش، الجزائر اور لبنان میں کورونا کے مزید کیسز

’مراکش 2566 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 423214 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: الخبر)
عرب ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مراکش میں گزشتہ روز 2566 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 423214 ہوگئی ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’56 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک میں اب تک 7086 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 385895 شفایاب ہوئے ہیں‘۔
لبنان میں بھی کم وبیش یہی صورتحال رہی ہے جہاں گزشتہ روز 2246 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کل تعداد بڑھ کر 163225 ہوگئی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’116143 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1333 ہے‘۔
’لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں‘۔
ادھر الجزائر میں نئے کیسز کی تعداد کم رہی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 480 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
الجزائری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مریضوں کی کل تعداد 69549 ہے‘۔

’لبنان میں 116143 افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 1333 ہے‘ (فوٹو: سکائی نیوز)

اس مقابلے میں ہلاک شدگان کی تعداد زیادہ سمجھی گئی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں 9 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 2696 ہوگئی ہے جبکہ 381 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔

شیئر: