Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا سے صحتیابی میں اضافہ

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھا جائے (فوٹو خلیج ٹائمز)
متحدہ عرب امارات میں جمعرات 24 دسمبر 2020 کو کورونا کے 1311 نئے مریض سامنے آئے ہیں- اسی طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی اب دن بدن اضافہ ہورہا ہے نئے  صحت یاب مریض جمعرات کو 1495 رہے جبکہ 2 افراد کی کووڈ 19 کے باعث موت واقع ہوئی- 
متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 435 تک ہوگئی ہے جبکہ شفا پانے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 479 ہے- 

جمعرات کو کورونا کے 1311 نئے مریض سامنے آئے- (فوٹو وام)

نئے کورونا کے باعث 2 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 647 تک پہنچ گئی ہے- 
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 38 ہزار 914 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں- 
وزارت صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے جیسے حفاظتی اقدامات کرتے رہنے کی تلقین کی ہے-

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: