Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خوف کے باوجود نئے سال کی آمد کی اتنی جلدی پہلے کبھی نہیں رہی‘

جرمن چانسلر نے کہا کہ ’موسم سرما بہت مشکل ہے اور وبا کی وجہ سے تاحال چیلنجز درپیش ہیں۔‘ فوٹو: اے ایف پی
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ویکسین آنے کے باوجود کورونا وائرس کے باعث ’تاریخی‘  بحران اگلے سال بھی جاری رہے گا۔
نئے سال کی آمد کے موقع پر مبارکباد کے پیغام میں جرمن چانسلر نے کہا کہ ’یہ ہمارے ملک کے مشکل دن اور ہفتے ہیں۔ اور یہ مشکل وقت ابھی کچھ عرصہ جاری رہے گا۔‘
عالمی وبا کے حوالے سے سازشی نظریوں کو ’جھوٹ اور خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے انجیلا مرکل نے کہا کہ ایسی باتیں ان لوگوں کے لیے تکیلف دہ ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران نقصان اٹھایا۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ ’موسم سرما بہت مشکل ہے اور وبا کی وجہ سے تاحال چیلنجز درپیش ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ نئے سال سے امیدیں ہیں۔ ’ہم خوف کے باجود اس سے قبل کبھی اتنی جلدی نئے سال میں داخل ہونے کے لیے بے تاب نہیں رہے۔‘
خیال رہے کہ انجیلا مرکل گزشتہ 15 برس سے اقتدار میں ہیں۔
واضح رہے کہ یورپ عالمی وبا کورونا وائرس سے سال 2020 میں بری برح متاثر ہوا۔ 

شیئر: