Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے سفیر برائے سعودی عرب کا جی سی سی اجلاس کی اہمیت پر زور

'خلیج کو بڑے پیمانے پر اقتصادی، ترقیاتی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔' فائل فوٹو: اے ایف پی
کویت کے سفیر برائے سعودی عرب نے خطے میں ہونے والی پیش رفت کے پیش نظر آنے والی 41 ویں خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا  ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شیخ علی الخالد الصباح کا کہنا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں کے درمیان بھائی چارے کا اور مثبت ماحول ہے، جو کہ مسائل کے حل کے لیے خلیج میں یکجہتی اور امن کی اہمیت پر یقین کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا 'خلیج کو بڑے پیمانے پر اقتصادی، ترقیاتی اور سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔'
شیخ علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلیج تعاون تنظیم کے رہنما ان سارے مسائل پر ایک نظریے کے ساتھ بات کریں گے جو کہ ان کے اس یقین اور دلچسپی میں پوشیدہ ہے جس کا مقصد خطے کے ممالک اور ان کے لوگوں کے مشترکہ مفادات کی حفاظت ہے۔

شیئر: