Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلور ملز کی نجکاری کے لیے 54 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

فلور ملنگ کا شعبہ وژن2030 کے پروگرام میں نجکاری میں شامل ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں آٹے کی ملوں کی نجکاری کے لئے 540 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا گیا ہے۔
عرب  نیوز کے مطابق الراحہ الصافی فوڈ کمپنی جس میں المطلق گروپ شامل ہے،الصافی ہولڈنگ کمپنی،ابونیان ٹریڈنگ کمپنی اور عیسیٰ الغریر انویسٹمنٹ ایل ایل سی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پہلی ملنگ کمپنی ’’ایم سی ون‘‘ کا حصول مکمل کر لیا ہے۔

آٹا ملوں کی نجکاری مملکت میں اس نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔(فوٹو ارقام)

اس معاہدے کے لئے نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن’’این سی پی‘‘ اور سعودی گرین آرگنائزیشن’’ساگو‘‘نے تعاون کیا ہے۔
ایم سی ون- 4 ملنگ کمپنیز میں سب سے بڑی ہے اور یہ سعودی فلورملز اور اناج کے ذخائر کی نجکاری سے متعلق ساگو کے منصوبے کا حصہ ہے۔
قبل ازیں یہ کمپنی خود مختار’’پبلک انویسٹمنٹ فنڈ‘‘ یرنی ’’پی آئی ایف‘‘ کی ملکیت تھی۔

نجی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو یہ سرمایہ کار مزید فروغ دیں گے۔(فوٹو ٹوئٹر)

الراحہ الصافی فوڈ کے چیئرمین طارق المطلق نے بتایا ہے کہ کمپنی کا حصول نجی شعبے کے لئے ایک پرکشش موقعے کا اظہار کرتا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں آٹے کی بڑی منڈیوں میں شامل سعودی منڈی میں سرمایہ کاری کریں۔
نجی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو یہ سرمایہ کار مزید فروغ دیں اور مصنوعات کے معیار میں اضافہ کریں۔
المطلق نے یہ بھی کہا کہ کمپنی نے انسانی وسائل  اور ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے اورایسی مصنوعات کی تیاری کا منصوبہ بنایا ہے جوسعودی عرب میں ہمارے صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
ستمبر 2020 میں ’’این سی پی‘‘ نے کہا تھا کہ فلور ملنگ شعبہ مملکت کے وژن2030 کے پروگرام کی روشنی میں نجکاری کے لئے چنے گئے شعبوں میں سے ایک ہے۔
اس شعبے کو وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت، وزارت خزانہ اور این سی پی کی قیادت میں متعلقہ ریگولیٹری اور ایگزیکٹیوحکام کی حمایت حاصل ہے۔
آٹا ملوں کی نجکاری مملکت میں اس نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے اور اسے حکومت کے وسیع تر نجکاری اہداف سے متعلق رجحان کا پتا لگانے والے منصوبے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
 

شیئر: