Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مصر میں خام سونے کی 54 بوریاں ضبط

54 بوریوں میں 2700 کلو گرام کے لگ بھگ خام سونا تھا- (فوٹو: سبق)
مصر میں پولیس نے اسوان کے علاقے میں خام سونے کی 54 بوریاں ضبط کرلیں- سونے کی بوریاں ٹرک سے لے جائی جا رہی تھیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسوان سیکیورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مصطفی عبدالفتاح نے بتایا کہ خام سونے کی بوریاں منتقل کرنے کی رپورٹ ملی تھی۔
 قاہرہ اسوان روڈ پر پولیس سٹیشن نے کارروائی کرکے بوریاں لے جانے والے ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا- تفتیش سے پتہ چلا کہ اس پر خام سونے کی  54 بوریاں لدی ہوئی ہیں- وزن  2700 کلو گرام کے  لگ بھگ پایا گیا-
یاد رہے کہ اسوان مصر کا معروف سیاحتی علاقہ ہے- یہ ملک کے جنوب میں واقع ہے-
 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: