Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس، مراکش، اردن اور لبنان میں کورونا کے مزید کیسز

’اردن میں گزشتہ روز 903 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے، 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: البیرق)
عرب ممالک میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث مزید کیسز کا اندراج ہوا ہے جبکہ کئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1422 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 24 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 979 ہوگئی ہے جبکہ کل ہلاک شدگان 4 ہزار765 ہیں‘۔
دوسری طرف مراکش میں گزشتہ روز 1171 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
مراکشی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 442141 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد بڑھ کر 7452 ہوگئی ہے‘۔
’اب تک 412168 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں‘۔
دریں اثنا لبنان میں 2520 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 186408 ہوگئی ہے۔

’مراکش میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 442141 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: لبنان ڈیلی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’131300 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 10 مریض کی ہلاکت کے بعد کل تعداد بڑھ کر 1476 ہوگئی ہے‘۔
ادھر اردن میں گزشتہ روز 903 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
اردنی نیوز ایجنسی کے مطابق کل تعداد بڑھ کر 296668 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’273986 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد بڑھ کر 3877 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: