Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے کی تر و تازگی برقرار رکھنا کیسے ممکن ہے؟

پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ فوٹو فری پک
ہر شخص اپنے چہرے کی جلد کو تر و تازہ رکھنا چاہتا ہے۔ کسی بھی قسم کی بیماری کے اثرات یا چہرے کی جھریاں نا پسند کی جاتی ہیں۔
چہرے کی جلد خراب ہونے کے کئی عوامل ہو سکتے ہیں، جیسے نامناسب غذا کے علاوہ سورج کی شعاعیں اور گرد آلود ہوا کا بھی چہرے پر اثر ہوتا ہے۔ اس وجہ سے چہرے کی جلد کا فطرتی حسن اور تازگی ختم ہوتی جاتی ہے۔
ان سے بچنے اور چہرے کو تر و تازہ رکھنے کا حل کیا ہے؟ 
پانچ گھریلو علاج کے ذریعے چہرے کی جلد بغیر کسی مشکل علاج کے تر و تازہ رکھی جا سکتی ہے۔

لیموں کے جوس  کے ذریعے بڑھاپے کے آثار کا علاج

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
اس کے استعمال سے چہرے سے بڑھاپے اور جھریوں کے آثار کم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاہ دھبے بھی ہلکے ہوتے ہیں۔ اسی طرح عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ چہرے پر سیاہ دھبے اور گہری لکیریں بھی پڑنا شروع ہو جاتی ہیں جو لیموں کے استعمال سے کم ہو سکتی ہیں۔
لیموں کے رس کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے رنگت بھی نکھرتی ہے۔ 

جلد کو نرم کرنے کے لیے عرق گلاب کا استعمال

چہرے کی جلد کو نکھارنے اور مناسب رکھنے کے لیے عرق گلاب سے بہتر کچھ نہیں ہے۔

 لیموں چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ فوٹو فری پک

یہ چہرے کی جلد کو گہرائی سے صفائی کرتا ہے، ہر قسم کی گندگی، مٹی اور اجزاء کو جلد سے نکال دیتا ہے جو جلد کے مساموں کو خراب کرتے ہیں۔
عرق گلاب سے آنکھوں کے گرد حلقے بھی ختم ہوتے ہیں۔
دو چمچ عرق گلاب میں گلیسرین کے چند قطرے اور آدھا چمچ لیموں کا رس مکس کریں، اور روزانہ سونے سے قبل روئی کے ذریعے چہرے پر لگائیں۔

جلد کی تازگی کے لیے ناریل کے دودھ کا استعمال

جلد کو مکمل نمی نہ ملنے کی صورت میں خشک اور بے جان ہو جاتی ہے۔
جلد میں نمی اور تر و تازگی برقرار رکھنے کے لیے ناریل کا تیل جلد پر لگانا مفید سمجھا جاتا ہے۔
ناریل کے تیل میں وٹامن اور دیگر معدنیات ہوتی ہیں جو جلد کو نرم رکھنے کے علاوہ اس کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔
اگر اس کا تیل نہ استعمال کرنا چاہیں تو ناریل کو پیس کر اس کا دودھ نکال لیں اور 20  منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں۔

جلد کی لچک بڑھانے کے لیے پپیتے کا استعمال

پپیتا ان بہترین پھلوں میں سے ایک ہے جو صحت مند اور چمکتی ہوئی جلد حاصل کرنے کے لیے کھایا جا سکتا ہے۔

کھیرا جلد کی تر و تازگی کے لیے مفید ہے۔ فوٹو فری پک

پپیتے میں وٹامن اے کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتی ہے۔ چہرے سے میل اور مردہ خلیوں کو بھی نکالنے میں مدد کرتی ہے جس سے جلد نرم اور ہموار ہوتی ہے۔
پپیتے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اپنے چہرے اور گردن پر 15 منٹ تک رکھیں پھر اپنے چہرے کو گرم پانی سے دھو لیں۔

کھیرے اور دہی کے ذریعے جلد کی خشکی ختم کریں

جلد کو تر و تازہ اور خوبصورت رکھنے کے لیے جلد کے مردہ خلیوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔
اس کے لیے دہی اور کھیرے کا استعمال کریں۔ چونکہ دہی میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو جلد کو صاف کرتا ہے جبکہ کھیرا اسے نرم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
دہی میں کھیرے کے کٹے ہوئے ٹکڑوں کو مکس کر کہ چہرے پر 20 منٹ کے لیے لگانے سے جلد صاف اور تر و تازہ ہو جاتی ہے۔

شیئر: