Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں عالمی پاپ گروپ اکٹھا ہونے کے بعد نئی میوزک وڈیو

لبنان کی 19سالہ گلوکارہ  نور اردکانی بینڈ کی 16ویں رکن بن گئیں۔(فوٹو عرب نیوز)
عالمی پاپ گروپ نے، جو اب اکٹھا ہو چکا ہے، ابوظبی کے فائیو سٹار ایمیریٹس پیلس ہوٹل میں اپنی میوزک وڈیو ’’لین آن می‘‘ کی عکسبندی کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ میوزک وڈیو ہوٹل کے واضح منظرسے شروع ہوتی ہے جس کے بعد بینڈ کے ارکان کو عالیشان راہداریوں اور بیرونی صحن میں کوریو گرافڈ  ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔
یہ بینڈ 16 افراد پر مشتمل ہے، جو الگ الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس گروپ نے مشرق وسطیٰ سے کسی نئے رکن کی تلاش کے لئے گزشتہ چند ماہ متحدہ عرب امارات میں گزارے۔

16 افراد پر مشتمل اس بینڈ میں الگ الگ ممالک کے فنکار شامل ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

لبنان کی 19سالہ گلوکارہ  نور اردکانی بینڈ کی 16ویں ممبر بن گئی ہیں تاہم وہ اس بینڈ کی پہلی عرب رکن ہیں۔ انہیں سپائس گرلز کی بنیاد رکھنے اور ’’امیریکن آئیڈل‘ ٹی وی شو تخلیق کرنے والے سائمن فلر نے اس بینڈ کے لیے چنا ہے۔
نور اردکانی کی شمولیت کے بعد سے گروپ نئی موسیقی کی ریکارڈنگ میں مصروف ہے اور متحدہ عرب امارات کے مختلف مقامات پر وڈیوز کی عکسبندی کر رہا ہے۔
اردکانی کو بینڈ میں باقاعدہ خوش آمدید کہنے کے لئے نومبر میں جاری کئے گئے ٹریک ’’حبیبی‘‘کی وڈیو جزوی طور پر دبئی کے تاریخی علاقے الفاہدی اور گلوکارہ کے آبائی وطن لبنان میں عکسبند کی گئی تھی۔

ابوظبی کےایمیریٹس پیلس ہوٹل میں میوزک وڈیو ’’لین آن می‘‘ کی عکسبندی ہوئی۔(فوٹو اٹلس کونکرڈ)

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی فن کار یا گروپ نے شہروں کے مناظر کے لئے عرب دنیا کا رخ کیا ہو۔  ریپر کے طور پر ’’کار ڈی بی ‘‘کے بریک آؤٹ سنگل’’بوڈک یلو‘‘کی عکسبندی بھی متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔
یہ وڈیو مسلسل 3 ہفتے تک امریکی بورڈ ہاٹ 100چارٹ میں سرفہرست رہی تھی جبکہ اسے گریمیز ایوارڈ میں سے بہترین پرفارمنس اور  بہترین ریپ سانگ کے لئے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

نور اردکانی کی شمولیت سے گروپ نئی موسیقی کی ریکارڈنگ میں مصروف ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

برطانوی ریکارڈنگ آرٹسٹ’’ایم آوی اے‘‘ نے بھی 2012 کی اپنی میوزک وڈیو’’بیڈ گرلز‘‘مراکش میںعکسبند کی تھی۔
یہ وڈیو مراکش کے ورزازت نامی شہر میں عکسبند کی گئی تھی۔ اس ویڈیو نے بہترین سینماگرافی اور بہترین ہدایتکاری کا ’’وی ایم اے‘‘ ایوارڈ جیتا تھا۔ اس کےعلاوہ یہ ویڈیو گریمی ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی تھی۔
 

شیئر: