Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی سعودی عرب میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے 

آئندہ ہفتے بھی مملکت میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے پانچ شہروں میں ہفتے کو درجہ حرارت صفر سے کم رہا ہے‘۔
محکمے کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ’ آئندہ ہفتے بھی مملکت میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے‘۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ’ ہفتہ 23 جنوری کو سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے‘۔ 

پانچ شہروں میں ہفتے کو درجہ حرارت صفر سے کم رہا ہے۔(فوٹو عاجل)

’القریات میں درجہ حرارت منفی 3 رہا جبکہ رفحا میں منفی اعشاریہ 2 ریکارڈ کیا گیا جبکہ الجوف اور عرعر میں درجہ حرارت منفی رہا‘۔ 
موسمیات مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے شمالی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی سرد ہواوں کا سلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے جن کا سلسلہ شمال اور مغرب کے علاوہ مملکت کے وسطی اور مشرقی حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا‘۔ 

شیئر: