Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں نئے پل کی تعمیر کے لیے مرکزی سڑک بند

’نئے پل کی تعمیر کے لیے آج سے ٹریفک کو متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے الحج شاہراہ پر نئے پل کی تعمیر کے لیے متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’الحج شاہراہ پر پل کی تعمیر کے لیے ٹریفک کو متبادل راستے دیئے جارہے ہیں‘۔
’مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک کے تعاون سے رنگ روڈ 3 اور شارع الحج کا چوراہا آج منگل سے بند کیا گیا ہے‘۔
’مشرق سے الزاہر محلے سے آنے والی ٹریفک کے لیے سروس لائن کو تیار کیا گیا ہے جہاں سے گزر کر مغرب کی سمت جایا جاسکتا ہے‘۔
’علاوہ ازیں طریق مدینہ سے آنے والی ٹریفک کی مرکزی سڑک بند کردی گئی جبکہ سروس لائن کو تیار کیا گیا ہے جہاں انہیں متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’نئے پل کی تعمیر کے لیے سڑک بند کرنا ناگزیر تھا، متبادل راستوں سے گزرنے والی ٹریفک سے ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی جاتی ہے‘۔
 

شیئر: