Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھرپور نیند اور کورونا ویکسین کا آپس میں تعلق کیا؟

ڈاکٹر رامار کے مطابق ویکسینیشن سے پہلے اور اس کے بعد رات کی اچھی نیند مدافعتی ردعمل کو بڑھاتی ہے (فری پک)
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا ویکسین لینے سے پہلے اور بعد میں رات کو مکمل نیند لینا جسمانی مدافعتی ردعمل میں اضافہ کرتی ہے۔ اکیڈمی نے یہ تصدیق ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کوویڈ 19  کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسین لگانے کے سلسلے کا آغاز ہوچکا ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے صدر ڈاکٹر کینن رامار نے کہا ہے کہ ’اگرچہ ہم کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن مہم کے درمیان میں ہیں لیکن یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ مریض اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے نیند کے معیار کو ترجیح دیں۔
ٹاپ سینٹے کے مطابق ’مکمل نیند ہمارے جسموں کے مدافعتی نظام اور ویکسین کے ردعمل کو بہتر بناتی اور تقویت بخشتی ہے۔‘
ڈاکٹر رامار کے مطابق ’ویکسینیشن سے پہلے اور اس کے بعد رات کی اچھی نیند مدافعتی ردعمل کو بڑھاتی ہے اور جسم کو اینٹیجن پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے برعکس ناقص نیند وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو کمزور کرتی ہے اور جسم میں ویکسین کے ردعمل کو متاثر کرتی ہے۔‘

نیند کو بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے؟

سارا دن کام کاج میں مشغول رہنے والا انسان شام میں تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ اس کا جسم آرام طلب کرتا ہے۔ ہم ذیل میں بہتر نیند میں رکاوٹ بننے والے کام اور تناؤ کی کیفیت سے چھٹکارا پانے کے لیے چند نکات ذکر کرتے ہیں جس کے بعد آپ کا دماغ پرسکون ہو کر نیند کے لیے تیار ہو جائے گا۔
1۔۔ سونے سے پہلے پیروں کی خود مالش کریں، یہ مساج پاؤں کے پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کرتا ہے۔ یہ باقاعدگی سے کرنی چاہیے کیونکہ یہ آپ کے چلنے کو بہتر بنانے اور زمین پر مضبوط قدم رکھنے میں معاون ہوتی ہے۔
2۔۔ کرسی پر ننگے پاؤں بیٹھیں اور دائیں ٹخنوں کو بائیں گھٹنوں پر رکھیں۔
3۔۔ دائیں ہاتھ کو دائیں پیر پر اور انگوٹھے کو ٹخنوں پر رکھیں۔
4۔۔ اپنے انگوٹھے کے ساتھ ایڑھی کو نچلی طرف دبائیں اور سیدھی لکیر میں پاؤں کی بڑی انگلی کی طرف مالش کریں۔ یہ عمل پانچ بار دہرائیں۔
5۔۔ پاؤں کی ہر انگلی کے لیے یہ عمل پانچ بار دہرائیں، پھر پاؤں تبدیل کر لیں۔

ناقص نیند وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو کمزور کرتی ہے اور جسم میں ویکسین کے ردعمل کو متاثر کرتی ہے (فوٹو: فری پک)

6۔۔ اگر مالش کرنے میں تکلیف محسوس کریں تو مالش سے 10 منٹ پہلے پاؤں گرم کر لیں۔ یہ کام گرم پانی کی بوتل سے کیا جا سکتا ہے۔

سانس لینے کی ورزش

1۔۔ آرام سے بیٹھیں یا لیٹ جائیں۔ آنکھیں بند کریں اور تین بار سانس لیں، ہر بار آہستہ اور گہری سانس لیں۔
2۔۔ تین مثبت واقعات یاد کریں جو آپ کے ساتھ دن میں پیش آئے۔
3۔۔ ان مثبت لمحوں پر توجہ دیں جن کا نظارہ کرکے آپ میں خوش گوار جذبات اور احساس پیدا ہوا اور دوبارہ ان مثبت لمحات نے جنم لیا۔
یہ مشق مثبت خیالات کو منفی سوچوں پر حاوی کرے گی جس کے نتیجےمیں متبادل اور خوش گوار لمحات  پر دوبارہ توجہ دینے میں مدد ملے گی۔ اس سے نیند میں بہتری آئے گی۔

شیئر: