Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین میں 5 ہزار افراد کے لیے روس کی اسپتنک فائیو کورونا ویکسین

محدود پیمانے پر طبی عملے کو ویکسین لگانی شروع کر دی تھی۔ (فوٹو وفا)
فلسطین  اتھارٹی کی وزیر صحت میی الکیلہ نے فلسطین کے شہر مغربی کنارے میں وائس آف فلسطین ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  فلسطین کو جمعرات کو روس کی اسپتنک فائیو کورونا ویکسین کی 10 ہزار خوراکیں ملی ہیں۔ ویکسین کی یہ مقدار 5 ہزار افراد کےلیے ہے۔  
روئیٹرز نیوزکے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں منگل کے روز سے محدود  پیمانے پر طبی عملے کو اسپتنک فائیو ویکسین لگانے کی مہم  شروع کر دی تھی۔

 روس کی تیار کردہ اسپتنک فائیو کورونا ویکسین 5 ہزار افراد کےلیے ہے۔(فوٹو وفا)

ویکسین کی محدود مقدار اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو مہیا کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے کورونا ویکسین کی 5 ہزار خوراکیں فلسطین اتھارٹی کو مہیا کی تھیں۔
اس ویکسین کا مقصد فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو وبا کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

شیئر: