Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے 14 ہلاکتیں

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 126 ہوگئی ہے۔ (فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں جمعے کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تین ہزار 251 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار 126 ہوگئی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 48 ہزار 574 مزید ٹیسٹ کیے گئے‘۔
’متاثرہ افراد میں سے مزید تین ہزار 860 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کردو لاکھ 97 ہزار 40 ہوگئی ہے‘۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کے دوران  کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سےمزید 14 مریض چل بسے،وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 902 ہوگئی ہے۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی کی پھر ہدایت کی ہے۔ 
زارت صحت و تحفظ کے مطابق  پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک لاکھ 58 ہزار 786 کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے ۔ امارات میں اب تک 40 لاکھ 8 ہزار 160 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

 

شیئر: