Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت فیصلے

تمام سرکاری اداروں کے ملازم آن لائن کام کریں گے (فوٹو عرب نیوز)
بحرینی سپریم کونسل برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبداللہ آل خلیفہ نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متعدد سخت فیصلے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بحرینی سپریم کونسل برائے صحت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کے ملازم  آن لائن کام کریں گے۔ 70 فیصد تک سرکاری ملازمین گھروں سے ڈیوٹی دیں گے۔
سپریم کونسل برائے صحت نے دوسرا  فیصلہ انڈور سپورٹس ہال اور سوئمنگ پولز بند کرنے کا کیا ہے تاہم سپیشل سپورٹس ہالوں کے باہر جسمانی ورزش کی مشروط اجازت ہوگی زیادہ سے زیادہ 30 افراد ایکسرسائز کرسکیں گے تاہم انڈور ایکسرسائز کلاسز معطل کردی گئی ہیں۔
بحرینی سپریم کونسل نے 20 سے زیادہ افراد کے تمام اجتماعات پر وہ سماجی ہوں یا گھروں میں ہوں یا نجی مقامات پر ہوں ممنوع ہوں گے۔
کورونا وائرس کے انسداد پر مامور نیشنل میڈیکل ٹیم نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کی بدولت بحرینی شہری اور مقیم غیرملکی کورونا وائرس کی زد میں آنے سے محفوظ ہوجائیں گے۔ 
قومی میڈیکل ٹیم نے یہ بھی کہا ہے کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے  لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کے تناظرہی میں آئندہ بند اداروں کو کھولنے یا مزید اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

شیئر: