Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کی غیر معمولی یادداشت، ’گوگل‘ کا خطاب

واقعے کی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی ازخود پیش کرتے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی شہری محمد المطلق نے غیرمعمولی یادداشت کا مظاہرہ کرکے ہموطنوں سے ’گوگل‘ کا خطاب حاصل کیا ہے۔
محمد المطلق گزشتہ صدی کے پانچویں عشرے سے اب تک پیش آنے والے واقعات، ان کی تاریخ اور مقامات سے متعلق سوالات کے جواب کمپیوٹر کی طرح  دیتے ہیں ۔ کئی ٹی وی چینلز کے آن ایئر پروگراموں میں کیے جانے والے مشکل سوالات کے جوابات دینے میں کامیاب رہے۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے المطلق نے بتایا کہ چھ برس کی عمر سے واقعات جاننے اور ذہن نشین کرنے کا شوق پیدا ہوا تھا۔ گزشتہ صدی کے پانچویں عشرے کے وسط میں سیاسی تبدیلیاں بہت زیادہ تھیں۔ اس منظرنامے نے بھی دنیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے واقعات میں ان کی دلچسپی بڑھا دی تھی۔
سعودی شہری کا کہنا تھا کہ اس وقت سے دنیا بھر میں پیش آنے والے سیاسی، سائنسی حالات اور کھیلوں کی خبریں پابندی سے دیکھتا اور انہیں اپنی یادداشت میں محفوظ کر تا رہا۔
المطلق سے الاخباریہ چینل کے نمائندے نے آن ایئر پروگرام میں متعدد سوالات کیے۔ ان سے پوچھا گیاکہ یہ بتائیے کہ شاہ خالد کا انتقال کس دن اور کس وقت ہوا تھا- المطلق نے اس سوال کا ٹھیک جواب دیا۔
 المطلق نے یپہ بھی بتایا کہ شاہ خالد کا انتقال ایسے موقع پر ہوا جب 1982 میں ورلڈ فٹبال کپ شروع ہورہا تھا۔ ارجنٹائن اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا تھا جس میں بیلجیئم کو ارجنٹائن پر ایک گول سے فتح ملی تھی۔ 
 ایک خوبی یہ سامنے آئی ہے کہ وہ واقعات کی تاریخ، مقامات کے تعارف کے ساتھ کرتے ہیں اور واقعے کی چھوٹی چھوٹی باتیں بھی ازخود پیش کرتے ہیں۔ 

شیئر: