Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں تقریبات پر پابندی، سینما بند، مراکز میں نئے ضابطے مقرر

’شادی بیاہ کی تقریبات میں 10 سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی ہے‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
ابوظبی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حفاظتی تدابیر مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا کے انسداد کے لیے قائم کمیٹی نے کہا ہے کہ تمام تجارتی مراکز میں گنجائش کے حساب سے صرف 40 فیصد لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی‘۔
’ورزش مراکز، سوئمنگ پولز اور نجی ساحلی علاقوں میں گنجائش کے حساب سے صرف 50 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی‘۔
’ہوٹلز، ریستورانوں، پارکوں اور پبلک مقامات میں گنجائش کے حساب سے صرف 60 فیصد لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’تمام سینما گھر بند ہوں گے، ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہوگی اور اجتماعات منع ہوں گے‘۔
’شادی بیاہ کی تقریبات میں 10 سے زیادہ افراد کی شرکت پر پابندی ہے، اسی طرح تعزیت اجلاس  اور تدفین کے مراسم میں 20 سے زیادہ افراد کی شرکت منع ہوگی‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’نئے فیصلوں پر عملدرآمد آج اتوار سے ہوگا‘۔
’تفتیشی اور نگراں ٹیمیں تمام شعبوں کا جائزہ لیتی رہیں گی، خلاف ورزی پر ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: