Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے بڑھنے لگے

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 23 ہزار 402 ہوگئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں گز شتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے تین ہزار 276 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نئے مریض مختلف قومیت سے  ہیں، ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
امارات میں وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 23 ہزار 402 ہوگئی ہے۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حولاے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 50 ہزار 706 مزید ٹیسٹ کیے گئے۔
 بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 12 مریض چل بسے مرنے والوں کی تعداد 914 ہوگئی ہے۔
 متاثرہ مریضوں میں سے مزید چار ہزار 41 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 1 ہزار 81 ہوگئی۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت و تحفظ کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹےکے دوران مزید ایک لاکھ 93 ہزار 187 افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ہے۔ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 42 لاکھ 1 ہزار 347 ہوگئی ہے۔

شیئر: