’غیرملکیوں کی جگہ ایل ایل بی پاس سعودیوں کا تقرر کیا جائے‘
بے روزگاری کے خاتمے کی مہم کے حوالے سےاعدادوشمار جاری کیے جائیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں رکن شوری ڈاکٹر ناصح البقمی نے وزارت افرادی قوت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’سرکاری اور نجی اداروں میں غیرملکی ملازمین کی جگہ ایل ایل بی پاس سعودی شہریوں کا تقرر کیا جائے‘۔
اخبار چوبیس کے مطابقرکن شوری نے یہ مطالبہ وزارت کی رپورٹ پر بحث کے دوران خصوصی سفارش کے طور پر کیا ہے۔
ڈاکٹر ناصح البقمی نے وزارت افرادی قوت سے کہا کہ’ وہ سعودی افرادی قوت میں سرمایہ کاری کرنے والے نجی اداروں کو سہولتیں اور ترغیبات فراہم کرنے کا اہتمام کرے جو نجی ادارے سعودی شہریوں کو ملازمت کی تربیت کا انتظام کرے کلیدی اور ایگزیکٹیو عہدوں پر سعودی تعینات کرے انہیں خصوصی سہولتیں دی جائیں‘۔
مجلس شوری نے وزارت افرادی قوت سے ایک مطالبہ یہ بھی کیا کہ’ بے روزگاری کے خاتمے کی مہم کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے جائیں‘۔
’مملکت کے مختلف علاقوں کو کس قسم کی ترقیاتی خدمات درکار ہیں اس کا بھی تجزیہ پیش کرے۔ علاوہ ازیں سماجی بہبود کی نئی حکمت عملی جلد از جلد تیار کی جائے‘۔
خاتون رکن شوری رائدۃ ابونیان نے سفارش پیش کی کہ ’لچکدار قانون محنت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے جو ادارے اپنے یہاں لچکدار قانون محنت کے تحت مقامی شہریوں کو ملازمت فراہم کررہے ہوں انہیں ’نطاقات‘ پروگرام کے سلسلے میں سہولت دی جائے‘۔