سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعے کو مملکت کے چھ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کئی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی-
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز نے مزید بتایا ہے کہ سنیچر اور اتوار کو بھی کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے جازان، نجران، عسیر، الباحہ، ریاض اور الشرقیہ میں حد نظر محدود ہوجائے گی۔ رات کے دوران اور صبح سویرے مملکت کے شمالی، وسطی اور مشرقی علاقوں پر دھند چھائی رہے گی۔

موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر اور اتوار کو نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ ریجنوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز نے ریاض، قصیم، حائل اور مشرقی ریجن کے کئی مقامات پر دو دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
