Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا انڈے کو زردی کے بغیر کھانا چاہیے؟

تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے کولیسٹرول کی مقدار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش
انڈوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اسی وجہ سے کئی لوگ انڈے کھانے سے گریز کرتے ہیں۔ لیکن کیا واقعی انڈے صحت کے لیے مضر ہوتے ہیں؟
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہر غذائیت منمن گنیریوال کا کہنا ہے کہ ’انڈے کو اس کی زردی کے ساتھ کھانا چاہیے۔‘
'انڈے کی زردی، جس کو کولیسٹرول سے بھرپور سمجھا جاتا ہے، وہ فوسفور لپڈز کا بہترین ذریعہ ہے۔'
انہوں نے فوسفور لپڈز کے بارے میں بتایا کہ ’یہ ایک طرح کی چربی ہوتی ہے جس سے کولیسٹرول کے میٹابولزم پر فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی جسم میں سوزش دور کرنے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے کولیسٹرول کی مقدار پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔
ان میں پروٹین، بی وٹامنز، آئرن اور وٹامن اے بھی شامل ہوتے ہیں۔

اںڈوں کو خوراک میں کیسے شامل کیا جائے؟

انڈوں کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انہیں مختلف طریقوں سے پکایا جاسکتا ہے۔
ان کو سالن میں پکا کر چاول یا روٹی کے ساتھ بھی کھایا یا اس کا آملیٹ بنایا جاسکتا ہے۔

انڈوں کو سالن میں پکا کر چاول یا روٹی کے ساتھ بھی کھایا یا اس کا آملیٹ بنایا جاسکتا ہے (فوٹو: ان سپلیش)

ایک دن میں کتنے انڈے کھانے چاہیے؟

ماہر غذائیت کے مطابق ایک دن میں بہت زیادہ یا بہت کم انڈے نہیں کھانے چاہییں، توازن برقرار رکھنا صحت کے لیے اچھا ہے۔ تحقیقات بتاتی ہیں کہ ایک دن میں ایک سے دو انڈے کھائے جاسکتے ہیں۔

شیئر: