Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30 منٹ کی ورزش صحت کے لیے کیوں اہم ہے؟

مراقبہ کریں اور گہری سانسیں لیا کریں۔ اس سے پُر سکون رہنے میں مدد ملتی ہے (فوٹو: ان سپلیش)
صحت مند رہنے کے لیے ہر کسی کے الگ الگ طریقے ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے روزانہ پابندی سے ورزش اور صحت مند خوراک کو زندگی کا حصہ بنانا اہم ہوتا ہے۔
انڈین نیوز چیل این ڈی ٹی وی کے مطابق سلیبریٹی ٹرینر ونود چنا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر صحت مند زندگی کے لیے اپنی ذاتی زندگی میں اپنائی جانے والی کچھ باتیں بتائیں۔ جان ابراہم، شلپا شیٹھی وغیرہ سمیت دیگر بالی وڈ ستاروں کو ٹرین کرنے والے ٹرینر ونود چنا کہتے ہیں کہ صحت مند طرز زندگی اپنانا آسان نہیں۔
'پابندی سے ورزش کے لیے یا صحت مند کھانا پکانے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن اس محنت کا کئی طریقوں سے صلہ مل سکتا ہے۔'
انہوں نے ذیل میں دیے گئے کچھ طریقے بتائے ہیں جس سے صحت مند طرز زندگی اپنایا جا سکتا ہے۔
1. ہفتے کے زیادہ تر دنوں میں کم سے کم 30 منٹ کے لیے چلنا پھرنا شروع کریں۔ یہ کسی بھی طرح سے کیا جا سکتا ہے، یا تو گھر کے کام کرکے، دوڑ لگا کر، چہل قدمی کرکے، کسی کھیل میں حصہ لے کر یا یوگا اور ڈانس کرکے۔ پھلوں، سبزیوں اور پروٹین کو زیادہ سے زیادہ اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔
2. مراقبہ کریں اور گہری سانسیں لیا کریں۔ اس سے پُر سکون رہنے میں مدد ملتی ہے۔ اچھی ذہنی صحت ہونا اچھی جسمانی صحت جتنا اہم ہے۔
3. ونود چنا کہتے ہیں کہ زندگی کی پریشانیوں سے نمٹنا بھی آنا چاہیے۔ ذہن پر زیادہ زور دینے سے وزن کو کم کرنے کو کوشش ماند پڑسکتی ہے اور اس سے چاک چوبند رہنے میں بھی مشکل ہو سکتی ہے۔

’پابندی سے ورزش کے لیے یا صحت مند کھانا پکانے کے لیے وقت نکالنا مشکل ہو سکتا ہے(فوٹو: ان سپلیش)

4. ایسے کام کریں جو آپ کو خوش رکھیں۔ اس سے ذہن پر دباؤ کم ہوتا ہے اور زندگی مثبت طریقے سے گزر سکتی ہے۔
5. دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ان کے لیے وقت نکالیں۔
6. ٹھیک سے سویا کریں۔ تھکے رہنے سے موڈ خراب رہتا ہے، مضر صحت اشیا کھانے کا دل چاہتا ہے اور چوٹ لگنے کا خطرہ رہتا ہے۔

شیئر: