Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: بچوں کی بوتلوں میں مشروبات پیش کرنے پر پابندی

خلیج میں بعض کیفوں میں بچوں کی بوتلوں میں مشروبات پیش کی جاتی ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
عمان کے البیرونی صوبے میں ایک کیفے نے اپنے کسٹمرز کو کافی بچوں کی بوتلوں میں ڈال کر پیش کرنے کا ٹرینڈ ختم کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بچوں کی بوتلوں میں کافی پیش کرنے سے متعلق خبریں اور تصویریں سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں۔ خلیج کے خطے میں بعض کیفے بچوں کی بوتلوں می مشروبات پیش کرتے ہیں۔
عمان میں لوگوں نے بچوں کے بوتلوں میں مشروبات پیش کرنے کے حوالے سے مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ملک میں اس رجحان کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
دبئی میں حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سنیچر کو مقامی کیفوں میں بچوں کی بوتلوں میں مشروبات پیش کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کورونا وائرس کے اقدامات کی خلاف ورزی پر ایک دکان بند کی گئی ہے اور اس پر 13 سو 61 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ اس دکان پر زیادہ کسٹمرز اکھٹے ہوئے تھے اور انہوں نے سماجی فاصلے کو بھی برقرار نہیں رکھا تھا۔

شیئر: