Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کورونا سے شفایاب ہونے والا ویکسین لگوا سکتا ہے؟

’ایک ہی انجیکشن کافی ہے تاہم شرط یہ ہے کہ شفایابی کے 6 ماہ بعد لگایا جائے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والا ویکسین کے ایک انجیکشن پر اکتفا کرے گا یا اسے بھی دیگر لوگوں کی طرح دو خوراکیں لینا ہوں گی؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’کورونا سے شفایاب ہونے والا شخص ایک انجیکشن لگوانے پر اکتفا کرے گا۔‘
ایک شہری نے ٹوئٹر پر وزارت صحت کے اکاؤنٹ پر سوال کیا تھا کہ ’کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد اگر کوئی شخص ویکسین لگوانا چاہے تو کیا اسے بھی دیگر لوگوں کی طرح دو خوراکیں لینا ہوں گی یا ایک انجیکشن پر پر اکتفا کرے گا؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا ہے کہ ’ایسے شخص کے لیے ایک ہی انجیکشن کافی ہے تاہم اس کی شرط یہ ہے کہ شفایابی کے 6 ماہ بعد اسے انجیکشن لگایا جائے۔‘

شیئر: