Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو پاکستان کی فضائیہ کے سربراہ نامزد

حکومت پاکستان نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اب کے نام کی منظوری دی ہے۔
پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ’16 اپریل 1965 کو پیدا ہونے والے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے پاکستان ایئر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں اپریل 1986 میں کمیشن حاصل کیا۔
موجودہ ایئرچیف مجاہد انور خان اپنی تین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد جمعرات 18 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 19 مارچ کو چارج سنبھالیں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن، آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کی قیادت کی۔
وہ اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بطور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس، ڈائریکٹر جنرل ایئر فورس سٹریٹجک کمانڈ اور ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (ایئر ڈیفنس) بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کمبیٹ کمانڈرز سکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز (برطانیہ) سے فارغ التحصیل ہیں۔
وہ آج کل ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (ایڈ منسٹریشن) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انھیں پاکستانی فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

شیئر: