Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں قیدی جیل کے عملے کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار

واقعے کے بعد جودھپور اور بیکانیر بارڈرز کو سیل کر دیا گیا (فوٹو: انڈین ایکسپریس)
انڈیا کے شہر جودھپور میں جیل کے چار اہلکاروں کو اس لیے معطل کردیا گیا کیونکہ 16 قیدی ان کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر فرار ہو گئے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق تحقیقات کے بعد ان اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔
جیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر قیدیوں نے جیل اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچ پوڈر ڈال کر فرار ہوئے۔ یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل جیل راجیو داسوت نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ ایک سنگین جرم ہے اور ادارہ اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے گا۔ اس دوران ادارہ تحقیقات میں مدد اور فرار ہونے والے قیدیوں کو پکڑنے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔‘
واقعے کے بعد جودھپور اور بیکانیر بارڈرز کو سیل کر دیا گیا اور مقامی پولیس کی مدد سے قیدیوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق تلاشی کے دوران جیل سے موبائل فون اور دیگر منمنوعہ اشیا برآمد کی گئی ہیں۔
ڈپٹی جیلر ستیندرا کو معطل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے جیلر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

شیئر: