Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ساورن ویلتھ فنڈ سکائی سکریپر پر ڈبل ڈیکر لفٹس کی تنصیب

اس سکائی سکریپر کی اونچائی 304 ہے (فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کے ساورن ویلتھ فنڈ کا گھر سمجھے جانے والے سکائی سکریپر میں ڈبل ڈیکر لفٹس لگائی گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اے ایل ای سی انجینیئرنگ اور کنٹریکٹنگ کمپنیوں نے ایتھرا دبئی کے ’ون زابیل پراجیکٹ‘ کے ٹاور اے پر کنسٹرکشن کا کام مکمل کر لیا ہے۔
نیکن سیکئی کے ایگزیکٹو آفیسر فادی جابری کا کہنا ہے کہ ’ون زابیل کو دبئی کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے لیے فلوٹنگ گیٹ وے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔‘

 

اس سکائی سکریپر کی اونچائی 304 ہے اور یہ دو سو پچیس میٹر کے ایک سکائی برج ’دی لنک‘ کے ذریعے ٹاور بی کے ساتھ منسلک ہے۔
کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ سکائی برج زمین سے ایک سو میٹر بلند ہے اور یہ دنیا کے لمبے ترین پُلوں میں سے ایک ہوگا۔ لیکن بلڈنگ میں کام کرنے والوں کے لیے سب سے دلچسپ فیچر ڈبل ڈیکر لفٹ ہوگی۔
امارات میں اونچی بلڈنگز بنانے والے کنٹریکٹرز کے لیے بڑی گنجائش والی لفٹس بنانا ہمیشہ ہی سے ایک مسئلہ رہا ہے۔
شہر کی کچھ عمارتوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ لنچ کے وقت وہاں بہت زیادہ رش ہو جاتا ہے۔
ٹاور اے میں گراؤنڈ اور فرسٹ فلور سے 24 ویں اور 25 ویں فلور تل تین لفٹس ہوں گی، اور بیسمنٹ ون اور گراؤنڈ فلور سے 61 ویں اور 62 ویں فلور تک دو لفٹس ہوں گی۔
اے ایل ای سی کا کہنا ہے کہ یہ لفٹس ’دی لنک‘ اور آئی سی ڈی دفاتر جانے والوں کو آٹھ میٹر فی سکینڈ کی سپیڈ سے لے جائے گی، یعنی بیسمنٹ سے ٹاپ پر پہنچنے میں صرف 40 سیکنڈز لگیں گے۔

شیئر: