Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی سلامتی کےلیے خطرہ بننے والے واقعات کی تحقیقات مکمل

سرگرمیاں اردن کے امن و استحکام کے لیے خطرہ پیدا کرنے والی تھیں۔(فوٹو عرب نیوز)
اردن میں ریاستی سلامتی عدالت کے پبلک پراسیکیوٹر بریگیڈیئر حازم المجالی نے کہا ہے کہ ’پبلک پراسیکیوشن نے اردن میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات سے متعلق تحقیقات کا کام مکمل کرلیا ہے‘۔ 
اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بریگیڈیئر حازم المجالی نے کہا کہ ’ تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملوث افراد کردار تقسیم کیے ہوئے تھے۔ ان کی سرگرمیاں اردن کے امن و استحکام کے لیے خطرہ پیدا کرنے والی تھیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ریاستی سلامتی کے ماتحت پبلک پراسیکیوشن تحقیقات کو حتمی شکل دے رہا ہے تاکہ فائل مکمل کرکے ریاستی سلامتی کی عدالت کے حوالے کیا جاسکے‘۔
یاد رہے کہ مارچ میں اردن کے نائب وزیراعظم  ایمن الصفدی نے بتایا تھا کہ سینیئرعہدیداروں کے ساتھ  14 سے 16 افراد اس وقت ریاست کی سلامتی کو سبوتاژ کرنے کے الزام میں زیرحراست ہیں۔
 

شیئر: