Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین:  خلیجی ممالک سے آنے والوں کےلیے’ پی سی آر‘ کی شرط ختم

ویکسین لگوانے اور کورونا سے صحتیاب افراد کو آئسولیٹ بھی نہیں کیاجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
بحرین نے خلیجی ممالک سے آنے والوں کے لیے لازمی  کورونا  پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیسٹ کے بغیر مشروط داخلے کی اجازت کے قانون پرعمل درآمد عید الفطر کے پہلے روز سے کیاجائے گا۔
ویب نیوز ’عاجل‘ نے بحرینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے آنے والوں کےلیے لازمی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا خاتمہ مشروط طورپر کیا جارہا ہے۔
خلیجی ممالک سے آنے والے ایسے افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین لگوائی ہے یا وہ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں جس کا ثبوت ان ممالک کی سرکاری طورپر منظور شدہ ایپس پر موجود ہو انہیں بحرین آکر آئسولیشن  میں رہنے یا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 6 سے 17 برس کے درمیان ان بچوں پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا وہ کورونا سے شفایاب نہیں ہوئے۔  

شیئر: