Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکی شیروف ڈیشا پٹانی کے لباس میں

فلم میں جیکی شیروف نے دیا کے بھائی اور رادھے کے باس کا کردار ادا کیا ہے۔ (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)
بالی وڈ فلم ’رادھے: یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کے ایک منظر میں مشہور اداکار جیکی شیروف کے خواتین کے ایک سلکی لباس میں ملبوس نظر آنے پر فلم شائقین اپنے سر کھجانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ منظر ایک کلب کا ہے جہاں (سلمان خان) رادھے دیا (ڈیشا پٹانی) کے حوالے سے اپنے دل میں پیدا ہونے جذبات کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔
جیکی شیروف نے فلم میں دیا کے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے اور ساتھ ہی وہ رادھے کے باس بھی ہیں۔
فلم کے منظر میں دکھایا گیا ہے کہ رادھے محسوس کرتے ہیں کہ جیکی شیروف کچھ فاصلے سے انہیں اور دیا کو دیکھ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں اچانک جیکی شیروف دیا کا لباس پہنے اپنے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں۔
لیکن فلم کا یہ منظر انڈین سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر گیا اور اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’جیکی شیروف کو ڈریس پہنا دیا انہوں نے، جینڈر فلووڈ۔‘

ایک صارف نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’برو جیکی شیروف نے ایک ڈریس پہنا ہے، میں مر رہا ہوں۔‘

ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’میں اس لباس میں جیکی شیروف کے منظر کے بارے میں سوچتا ہوں اور مجھے لیجنڈ پر ترس آتا ہے۔ لیکن پھر بھی یہ دلچسپ تھا اگر آپ چاہتے ہیں کہ دل بہلائے۔‘

جبکہ نومی دتا نامی صارف کا اس منظر کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں نے رادھے کا 10 سیکنڈ کا ایک کلپ دیکھا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی ڈیشا پٹانی ایک دم جیکی شیروف میں تبدیل ہو جاتی ہے جنہوں نے ڈیشا کا سلکی لباس پہنا ہوتا ہے۔‘
’یہ ٹویٹ نوجوان، پیارے ٹائیگر شیروف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہے، مضبوط رہو۔‘
خیال رہے کہ فلم رادھے کو عید پر سینماؤں اور آن لائن پلیٹ فارم پر ایک ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔ لیکن اس پر وسیع پیمانے پر منفی تبصرے ہوئے ہیں۔ فلم کی آئی ایم ڈی بی ریٹنگ دو ہے جو ریس تھری کے بعد سلمان خان کی کسی فلم کی دوسری بدترین ریٹنگ ہے۔
فلم نے اب تک اوورسیز مارکیٹ میں چار کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا ہے جبکہ زی سٹوڈیوز کا کہنا ہے کہ پہلے دن 42 لاکھ افراد نے آن لائن فلم دیکھی ہے۔

شیئر: