Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین،اسرائیل کشیدگی: اقوام متحدہ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

گوتریس کا کہنا تھا کہ جاری لڑائی ناقابل کنٹرول سکیورٹی اور انسانی بحران پیدا کر سکتا ہے۔ (فوٹو: اے پی)
اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جاری لڑائی پورے خطے کو ’ناقابل کنٹرول‘ بحران میں مبتلا کر سکتی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انتونیو گوتریس نے فلسطین کی صورتحال پر ہونے والے سکیورٹی کونسل کے سیشن سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’لڑائی کو بند ہونا چاہیے اور اسے فوری بند ہونا چاہیے۔‘
گوتریس نے ایک ہفتے سے جاری لڑائی کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل کنٹرول سکیورٹی اور انسانی بحران پیدا کر سکتا ہے جو کہ نہ صرف مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل میں بلکہ پورے خطے میں تشدد کو بڑھاوا دے گا۔
گوتریس نے کہا کہ انہیں اسرائیل کے فضائی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکت پر صدمہ ہے۔ انہوں نے جاری تشدد سے اسرائیل میں ہونے والی ہلاکتوں پر بھی افوس کا اظہار کیا۔
گوتریس نے اتوار کو ہونے والے تازہ ترین تشدد کی مذمت کی جس میں 40 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
’ خونریزی، تباہی اور خوف کے اس احمقانہ سائیکل کو فوری بند ہونا چاہیے۔  ’ایک طرف مارٹر گولے اور راکٹس اور دوسری طرف فضائی اور آرٹلری کی بمباری ہر صورت بند ہونا چاہیے۔ میں تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کال پر کان دھریں۔‘

شیئر: