Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ کے دوران 26 ہزار سعودی شہریوں کو روزگار کی فراہمی

سعودی عرب میں فروغ افرادی فنڈ ( ہدف) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ’ اپریل 2021 کے دوران 26 ہزار سے زیادہ سعودی نوجوانوں کو روزگار دلایا گیا ہے‘۔
عاجل ویب کے مطبق ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’فروغ افراد ی قوت فنڈ اپنے شرکائے پروگرام کے ساتھ مل کر مقامی نوجوانوں کو نجی کمپنیوں اور اداروں میں روزگار دلا رہا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’اپریل 2021 کےدوران فنڈ نے 26 ہزار سے زیادہ شہریوں کو روزگار دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے‘۔
فروغ افراد ی قوت کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ’سعودی افرادی قورت کو روزگار دلانے کے لیے کئی پروگراموں اور سکیموں پرعمل درآمد جاری رکھا جائے گا‘۔

شیئر: