Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ڈی ایم میں آج بھی پیپلز پارٹی کی ہی پالیسی چل رہی ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق پی ڈی ایم ’شاید تذبذب کا شکار ہے (فوٹو روئٹرز)
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ایک مشترکہ ایکشن پلان ترتیب دیا تھا اور جب تک اس پر عمل نہیں ہوتا واپسی ممکن نہیں۔
اتوار کو چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’جب ہم نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تو ہم نے عوام کے سامنے ایک ایکشن پلان رکھا جس کے تحت پہلے ایک احتجاجی مہم چلانا تھی، اور اسے لانگ مارچ کی شکل میں سامنے لانا تھا۔‘
انہوں کہا کہ ’اس کے بعد ہم نے جمہوری طریقے سے پارلیمان کے اندر عدم اعتماد کی تحریک چلانا تھی، چاہے وہ پنجاب ہو یا وفاق ہو۔ آخری نکتہ استعفوں کا تھا۔‘
بلاول بھٹو نے گذشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس کے بارے میں کہا کہ ’کل پی ڈی ایم کی میٹنگ میں پیپلز پارٹی اور اے این پی نہیں تھے، لیکن وہاں آج بھی پیپلز پارٹی کی ہی پالیسی چل رہی ہے۔ انہوں نے استعفے نہیں دیے۔ وہ آج بھی کہہ رہے ہیں پارلیمنٹ میں مل کر حکومت کو مشکل سے دوچار کرو۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی اپنے منشور اور پالیسی کے مطابق سیاست کرنے کا حق ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ’پی ڈی ایم کے گذشتہ روز کے اجلاس میں وہ حکمت عملی اور پروگرام نظر نہیں آیا۔ شاید وہ تذبذب کا شکار ہیں۔ شاید وہ تقسیم کا شکار ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے مل کر ایک ایکشن پلان بنایا تھا اور جب تک ہم اس پر واپس نہیں آتے تو ہمارا اس حصہ بننے کا کوئی فائدہ نہیں۔‘

شیئر: