Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر شہریوں کے لیے ہانگ کانگ میں دنیا کا مہنگا ترین پارکنگ لاٹ

یہ پارکنگ لاٹ ایک ایسے علاقے میں ہے جہاں امیر شہری رہتے ہیں۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
ہانگ کانگ میں گاڑیوں کی پارکنگ کی ایک جگہ 20 کروڑ روپے (1.3 ملین ڈالر) میں فروخت ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہانگ کانگ کے مقامی میڈیا نے جمعے کو بتایا ہے کہ 135 سکوائر فٹ کا پارکنگ لاٹ دا پیک نامی ایک علاقے کا حصہ ہے جہاں دہائیوں سے امیر ترین شہری رہتے ہیں۔
یہ علاقہ دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بھی شمار ہوتا ہے۔
ہانگ کانگ میں جہاں کئی شہری گھروں پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں وہاں کئی ایسے بھی ہیں جو کرائے پر چھوٹے فلیٹ تک لینے سے قاصر ہیں۔
سال 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک'ہنرمند کارکن' کو 60 سکوائر میٹر کا فلیٹ لینے کے لیے 22 برسوں کی تنخواہ جمع کرنا ہوگی۔
اس سے ایک دہائی قبل ایسے ہی فلیٹ کے لیے 12 برس کی تنخواہ جمع کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا، جبکہ سنہ 2008 سے ملک میں تنخواہیں ایک ہی شرح پر ہیں۔
سال 2019 کی ایک اور تحقیق کے مطابق ہانگ کانگ میں پراپرٹی کی لگ بھگ قیمت 12 لاکھ ڈالر ہے۔

شیئر: