Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی کمپنی امارات میں دل چیک کرنے والے مانیٹرز فروخت کرے گی

’ہارٹ فیلیئر چیکنگ‘ ڈیوائس عرب ہیلتھ ایگزیبیشن میں بھی پیش کی جائے گی (فوٹو: عرب نیوز)
طبی ٹیکالوجی سے متعلق اسرائیلی کمپنی نے متحدہ عرب امارات میں امراض قلب کی جانچ کرنے والے مانیٹرز فروخت کرنے کے لیے دبئی کے ڈسٹری بیوٹر سے شراکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیتانیا سے تعلق رکھنے والی ’سینسیبل میڈیکل‘ ایسی ڈیوائس بنانے والے اولین اداروں میں شامل ہے جو دل کی صحت پرکھ سکتی ہے۔
اسرائیلی کمپنی نے دبئی سے تعلق رکھنے والے ڈسٹری بیوٹر ’ہارٹ بیٹ میڈیکل‘ سے معاہدہ کیا ہے جو ان ڈیوائسز کو فروخت کرے گا۔
نیویارک کے ماؤنٹ سینائی ہسپتال کے ایک جائزے کے مطابق کمپنی کا دعوی ہے کہ ان کی ڈیوائس مریضوں کے دوبارہ ہسپتال میں داخلے کے امکانات کو 79 فیصد کم کر دیتی ہے۔
کمپنی کے نائب صدر برائے بین الاقوامی تجارت گائے فرینک کے مطابق ’متحدہ عرب امارات طبی شعبے میں قیادت کا وژن رکھتا ہے۔ ہم ہارٹ بیٹ میڈیکل کے ساتھ شراکت اور اپنی ڈیوائسز کو عرب ہیلتھ ایگزیبیشن میں پیش کرنے سے متعلق پرجوش ہیں۔‘
عرب ہیلتھ ایگزیبیشن کی تقریب 21 تا 24 جون کے دوران دبئی میں منعقد کی جائے گی۔

شیئر: