Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی دوبارہ اجازت

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ائی اے پہلے مرحلے میں کینیڈا کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گی۔ (فوٹو: روئٹرز)
کینیڈا نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو پاکستان سے کینیڈا کے لیے دوبارہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کو کینیڈین حکام کی جانب دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں ۔ 
پروازیں کووڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں۔  22 جون سے پی آئی اے کی پرواز براہ راست مسافر لے کر کینیڈا جا سکے گی۔  
کینیڈین حکام  پی آئی اے کے وضع کردہ ایس او پی سے مطمئن ہوگئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ائی اے پہلے مرحلے میں کینیڈا کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گی۔
 دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی پروازوں کے لیے بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: