Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 غربت سے تنگ شامی نے اپنی بچیاں ہسپتال میں چھوڑ دیں

’ مجھے معاف کرنا‘ والد کا بچیوں کے نام پیغام(فوٹو، اخبار 24)
غربت و افلاس سے تنگ ایک شامی شہری اپنی دوکم سن بچیوں کو دمشق کے ہسپتال میں چھوڑکرچلا گیا۔  بچیوں کے پاس سے پیغام کا پرچہ بھی برآمد ہوا جس پرلکھا تھا ’انکا خیال رکھیں‘۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق دمشق کے ایک ہسپتال میں دوکمسن بچیاں کافی دیر سے بیٹھے بھوک و پیاس سے رو رہی تھیں ۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچیوں سے ان کے والدین کے بارے میں دریافت کیا مگر وہ کوئی جواب نہ دے سکیں۔
انتظامیہ کو بچیوں کے پاس ایک کاغذ ملا جس پر تحریر تھا ’بچے بھوکے اور پیاسے ہیں ان کا خیال رکھیں‘، ساتھ ہی بچیوں کے لیے چند سطور تحریر تھیں جن میں کہا گیا تھا ’بچو مجھے معاف کرنا‘۔
ایک خاتون نے دونوں بچیوں کی کفالت کا ذمہ لیتے ہوئے انہیں اپنے گھر لے گئی۔
اس حوالے سے اخبار کا مزید کہنا تھا کہ بچیوں کے والد نے بعد میں بتایا کہ وہ ریٹائرڈ فوجی ہے گزر اوقات کےلیے صفائی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں سپلائی کا کام کرتا ہے۔
شامی کا مزید کہنا تھا کہ اس کا کوئی گھر نہیں جبکہ بیوی بھی چھوڑ کرجاچکی ہے۔ آمدنی اتنی نہیں کہ گھر کے اخراجات پورے کرسکوں اس لیے ایک باڑےکو شب بسری کے لیے عارضی طورپرٹھکانہ بنایا ہوا ہے۔
مجبوروالد کا کہنا تھا کہ دل پرپتھررکھ کربچیوں کو ہسپتال میں چھوڑ آیا کہ کیونکہ انکی ذمہ داری اٹھانے کی قابل نہیں سارا دن اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا اور نہ تربیت کا بوجھ اٹھا سکتا ہوں۔

شیئر: